انجمن الخمسہؑ علما شگر مقیم مشھد مقدس

تعلیمی، تربیتی، فکری، فرھنگی اور رفاھی تنظیم

شیخ علی محمد جعفری کا منشور

پنجشنبه, ۲۸ مهر ۱۴۰۱، ۱۱:۴۹ ب.ظ

جناب شیخ علی محمد جعفری صاحب کا منشور

امیدوار1

   1: سب سے پہلے تجربہ کار افراد کے ذریعہ ایک جامع آئین سازی کرونگا۔۔

اس آئین میں انتخاب الیکشن کمیشن، شرائط صدر، مدت صدر، صدر کی  ذمہ داری و حدود کا تعیین، اور دوسرے تمام مسئولین کی ذمہ داریوں کا تعیین، انتخابات کا طریقہ کار، الیکشن نہ ہونے کی صورت میں انتخاب کا طریقہ کار، قانون کی تخلف کرنے کی صورت میں سزا کا تعیین و دیگر تمام قانون سازی کرکے نافذ کرونگا۔ تاکہ آئندہ آنے والے وقتوں میں  الیکشن میں کوئی بھی فرد اپنا نام درج کرنے سے پہلے آئین نامہ کو پڑھنا ضروری ہوگا۔ 

 

2: تحقیق سیکھنے کےلیے کارگاہ کا انعقاد کرونگا جس سے دوستوں کو روش تحقیق سیکھنے میں آسانی ہوگی۔۔

 

3: برنامہ خطابت کے روش سیکھنے کےلیے کارگاہ کا انعقاد کرکے بزرگ و ماہر مقررین سے راھنمائی حاصل کرونگا۔

 

4: ایام تعطیلات میں کامپیوٹر، زبان عربی و زبان انگلسی سیکھانے کےلیےکارگاہ کا انعقاد کیا جائےگا۔۔

 

5: ایام تعطیلات میں تقریری مقابلہ اور مقالہ نویسی کا مقابلہ رکھا جائےگا۔ تمام شرکت کنندہ گان کی حوصلہ افزای کی جائے گی۔ اور تمام مقالوں کو مجلہ کی صورت میں ترتیب دیکر پی ڈی ایف فائل بناکر سوشل میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔ اگر خدا نے توفیق دی تو چھاپ ک نشر کیا جائےگا۔

 

6: "سیرو فی الارض" اس آیة مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے سیر و تفریح کےپروگرامات کا انعقاد کیا جائےگا۔

 

7: مہینہ میں ایک بار برنامہ احکام عملی کا انعقاد کیا جائےگا۔ اس کی ویڈیو بناکر نشر کیاجائےگا تاکہ دوسروں کو سیکھنے آسانی ہو۔۔

 

8: ایام ھای مخصوص میں نشست ھای علمی برگزار کرکے اس میں برجستہ علماء کرام احکام شرعی، عقائد، حالات حاضرہ اور تاریخ اسلام و دیگر موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کریں گے۔

 

9: تبلیغ جہانی کےلیے سوشل میڈیا پر دروس، خطاب، نشست ھای علمی سوال و جواب اور مختلف موضوعات پر مصاحبہ رکارڈ کرکے نشر کیا جائےگا۔

 

10: مختلف عناوین پر تعلیمی، تربیتی، فرھنگی اور تبلیغی خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرونگا۔

 

11: ایک خودمختار و باعزت قوم کی حیثیت سے تمام برناموں کے اخراجات کےلیے تمام اعضائے الخمسہ سے ماہانہ چندہ جمع کیا جائےگا۔

 

12: برنامہ اطفال جیسا کہ روز جمعرات، روز جمعہ و دیگر رسمی تعطیلات میں بچوں کو دین شناسی، کمپیوٹر شناسی، و زبان شناسی (جیسےاردو زبان سیکھانے کےلیے) برنامہ برگزار کیاجائےگا۔

 

13:  وصول شدہ رقم کے مصرف برناموں خصوصا بچوں کے برناموں پر ان کی خوصلہ افزائی کےلیے خرچ کیاجائےگا۔

 

14: اسلامی ثقافت کی احیا اور علماء سابقین کے کارناموں و خدمات کی تجلیل و تکریم  کےلیے سیمنار کا انعقاد کیاجائےگا۔

 

               واللہ موفق و معین

 

*منجانب: علی محمد جعفری المشھدی*

*امیدوار صدارتی انجمن الخمسہ شگر مقیم مشھدمقدس

موافقین ۰ مخالفین ۰ ۰۱/۰۷/۲۸
انجمن الخمسہؑ علماےشگر

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی